مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوري میں شدید گرمی کی وجہ سے آج سے پہلی تا آٹھویں
کلاس تک کے بچوں کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔کلکٹر اوم
پرکاش شریواستو نے کل شام اس بارے میں حکم جاری کیا۔حکم کے تحت ضلع کے تمام سرکاری- پرائیویٹ اسکولوں میں پہلی تا آٹھویں کلاس تک کے بچوں کی آج سے چھٹیاں رہیں گی۔